ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں پرچہ لیک کیخلاف طلبہ کا احتجاج جاری، نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا گیا

بھارت میں پرچہ لیک کیخلاف طلبہ کا احتجاج جاری، نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں پیپر لیک کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے اورطلبہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بتا دیا، اگروزیرتعلیم مستعفی نہ ہوئےتو احتجاج بڑھتاجائےگا۔ 

ادھر لاٹھی چارج کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار کرنے والے بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں ، ان کاکہناہے  کہ اس حوالے کوئی آئینی پٹیشن دائر نہیں ہوئی،صرف ایک وکیل کا خط آیا تھا، ایک خط کو آئینی پٹیشن تصور نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف طلبہ کے شدید اور ملک گیر احتجاج کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا موقف سامنے آیا تھا۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی مودی نے اعلان کیا تھا کہ پرچہ لیک کرنے میں ملوث افراد کو جلد اور سخت سزائیں دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی، جبکہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔