راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کے خواب 'سونااگلتا پنجاب' کی عملی تعبیر کیلئے نوجوان زرعی ماہرین کو بااختیار بنانے کا منفرد اقدام، ینگ ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔
2ہزارایگریکلچرگریجویٹ انٹرنزکوماہانہ60ہزارروپےسکالرشپ ملے گا،بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کے طلباانٹرنشپ پروگرام کےاہل قرار ہو نگے،ینگ ایگریکلچرگریجویٹس متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع کےآفس میں جمع کرائیں۔
بی ایس سی ایگریکلچراوربی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کیلئےہرضلع کاکوٹہ مقرر کیا گیا،زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کیلئےایگریکلچرل ہیلپ لائن080017000بھی فعال کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کوباعزت روزگارمل رہا ہے،پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔