وسیم احمد:ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا.
سیریز میں 3 ٹی 20 اور3ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے,محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار ہیں،شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں،قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکاپہنچے گی،31جولائی،2اور3 اگست کو3ٹی 20انٹرنیشنل میچزشیڈول میں شامل ہیں،ٹی 20 سیریز لاڈرہل اور امریکامیں شیڈول ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست تک شیڈول میں شامل ہیں،ٹی20سکواڈمیں قومی کرکٹ ٹیم کے15کھلاڑی شامل ہیں،سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز،حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان،محمد حارث، سفیان مقیم 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈمیں قومی کرکٹ ٹیم کے16کھلاڑی شامل ہیں،محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف،فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب،حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔