ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا:  ہاتھی نے  مالک کی جان لے لی

جنوبی افریقا:  ہاتھی نے  مالک کی جان لے لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا میں ہاتھی نے   حملہ کر کے مالک کی جان لے لی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔

 انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ 

واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ہاتھی حملے کے بعد موقع سے فرار ہو چکا تھا۔