ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔
جسٹس خالد اسحاق نے صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، صدر کسان بورڈ نے گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، درخواستگزارکے مطابق حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی، گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے۔