ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی نمبرپلیٹ لگانےپرنوسربازی کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہونگے:ڈی آئی جی ٹریفک

جعلی نمبرپلیٹ لگانےپرنوسربازی کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہونگے:ڈی آئی جی ٹریفک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:جعلی یاٹیمپرڈنمبرپلیٹ لگانےپرنوسربازی کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہونگے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ کے مطابق جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمہ کی دفعات تبدیل کردی گئیں، ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نمبرپلیٹ کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈکی دفعہ 419 اور 420 کےتحت مقدمہ درج کیا جائے،ستانوے اے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے۔
جعلی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جائے،سیکٹر انچارجز بریفنگ کے دوران نفری کو کارروائی بارے آگاہ کریں۔