ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرسبز پنجاب وژن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

سرسبز پنجاب وژن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:وزیراعلیٰ مریم نواز کے سرسبز پنجاب وژن کے تحت صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا .

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے،پی ڈی ایم اے کے تمام ویئر ہاؤسز میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے،وئیر ہاؤس لاہور اور مظفرگڑھ میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔

 ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئےشجر کاری ناگزیر ہے،سرسبز پنجاب وژن، ایک صاف، صحت مند اور ماحول دوست پنجاب کی ضمانت ہے۔

 صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق  کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سالانہ لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں درخت کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، آج لگائیں، کل نسلیں فائدہ اٹھائیں،حکومتِ پنجاب کی ماحولیاتی پالیسیوں کو عوامی تعاون سے کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔