اروشی روٹیلاسری لنکا پہنچ گئیں، "نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دُعا کریں"

Naseem Shah, Urvashi Rautela, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ستمبر2022 کے بعد ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نام ایک ساتھ لیا جارہا ہے اور وجہ اس بار بھی خاصی دلچسپ ہے۔

 نسیم شاہ  ان دنوں سری لنکا کےخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے کولمبو میں موجود ہیں۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ 3 وکٹیں لے کرنمایاں رہے۔

 اروشی اورنسیم شاہ کا نام ایک ساتھ پھراداکارہ کی انسٹا اسٹوری اور کرکٹرکی ایک تصویرکے باعث لیا جارہا ہے جسے دیکھ کر صارفین کی رگ ظرافت پھڑکی اور انہوں نے معاملہ پھر تازہ کرڈالا۔

 اروشی نے انسٹااسٹوری میں ایک گلدستے کی تصویرشیئرکی تھی جو غالباً انہیں ہوٹل والوں کی جانب سے ویلکم کے طور پردیا گیا، اداکارہ کی لوکیشن کولمبو سری لنکا کی ہے۔

 اروشی کو بھی وہاں دیکھ کر سوشل میڈیا کےصارفین نے خوب دلچسپ تبصرے کرڈالے ہیں۔