مصباح الحق کا سرپرائز؛  پاکستان کرکٹ بورڈ میں بنیادی پوزیشن پر پہنچ گئے

Pakistan Cricket Board, Cricket Committee of the PCB, Misbahul Haq, Zaka Ashraf, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق کپتان مصباح الحق کے حوالہ سے کرکٹ لورز کو بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے۔مصباح الحق چند روز میں  پاکستان کرکٹ بورڈ میں بنیادی پوزیشن پر نظر آئیں گے۔

سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پی سی بی کے زرائع نے بتایا ہے کہ مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کرکٹ کمیٹی کے ارکان کا  چناو بھی مصباح  الحق کی مشاورت سے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔  پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی تشکیل کا آئندہ چند روز میں اعلان متوقع ہے۔

کرکٹ کمیٹی میں وقار یونس اورمحمد حفیظ کی شمولیت بھی زیر غور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے مشیر برائے کرکٹ امور بھی ہونگے۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی مشاورت سے چیف سلیکٹر بھی مقرر کیا جائے گا۔