ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے نئے البم کا نام بتا دیا

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے نئے البم کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی پاکستان کی ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتا دیا۔

 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے چاہنے والوں سے ان کا حال احوال دریافت کیا اور پھر انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

View this post on Instagram

Guys what’s up :-) behind the scene video from the cover shoot of my album “Nothing Like Everything” #ComingSoon #August2020

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

  ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام Nothing Like Everythingلکھا ہے، ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اگست 2020 بھی استعمال کیا جس سے لگ رہا ہے کہ ان کا یہ البم اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

کچھ  روز قبل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا،انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

گلوکارہ نے لکھا تھا کہ مذکورہ گانوں کے لیے وہ گزشتہ 5 سال سے محنت کررہی ہیں جن سے اب ان کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، ساتوں گانے ایک یا دو ہفتے میں ریلیزکردیئے جائیں گے۔

واضح رہےکہ 2015 میں ایان علی کو دبئی روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد سے 5 لاکھ ڈالرز سے مالیت کے امریکی ڈالر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،ماڈل ایان علی چار ماہ جیل میں بھی رہی ، اس کیس میں تقریبا 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer