ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا سے مزید 2 افرادجاں بحق، 100 نئے کیسز رپورٹ

لاہور میں کورونا سے مزید 2 افرادجاں بحق، 100 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) شہر میں کورونا کے حملوں میں مزید کمی، 100 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق،  شہر  میں کیسز کی مجموعی تعداد46,834اور 803 اموات ہوگئیں.

کورونا وبا کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران پنجاب بھر میں کورونا کے 294 نئے مریض اور 5 اموات ہوئیں، کورونا وبا سے اب تک پنجاب میں 2105 اموات اور 91 ہزار 423 افراد متاثر ہوچکے ہیں، لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 101 مریض کورونا وارڈز میں 56 آئی سی یو اور 25 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک 6 لاکھ 78 ہزار 10 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے اب تک کورونا وائرس کے 64692 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1465 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، کورونا کے علاج کیلئے دستیاب 8950 میں سے 8419 بستر خالی ہوگئے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیے گئے 600 میں سے 518 وینٹی لیٹرز خالی ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 161 وینٹی لیٹرزخالی ہیں، لاہور میں ایچ ڈی یوز کے 508 میں سے   465 بیڈز خالی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے۔

 

دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاہورمیں ایک نیا ہسپتال بنانیکا فیصلہ کرلیا, یہ ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے نام سے بنایا جائے گا، اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا،  منصوبے پر مجموعی طور پر5 ارب روپے لاگت آئے گی، ہسپتال میں خون سے متعلقہ تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ۔