اداکارہ نمرہ خان کی جڑواں بچوں کیساتھ نئی تصاویر وائرل

اداکارہ نمرہ خان کی جڑواں بچوں کیساتھ نئی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا،مداح کی این بڑی تعداد ان کی فینز ہے اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کوئی ویڈیو یا تصویر وائرل ہوتو خوب سراہا جاتا ہے، گزشتہ دنوں بھی ادکارہ کی تصاویر وائرل ہوئی تو ملے جلے کمنٹس سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے جن ٹی ڈراموں میں اداکاری کی اس کو خوب سراہا گیا، ان دنوں کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے شوبزسرگرمیوں متاثر ہیں، اداکارہ نے رواں سال اپریل میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں خاموشی سے  نکاح کرلیا تھا،اس کے بعد شوبز سےعارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی، گزشتہ روز اداکارہ کی انسٹاگرام پر تصاویر وائرل ہوئیں جن میں انہوں نے 2 بچوں کو اٹھایا ہوا ہے،یہ بچیاں ان کی  کمسن جڑواں بھانجیاں ہیں، اُن کی جڑواں بھانجیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر خوب تعریفی پیغامات اور مبارکباد دی جارہی ہے کیونکہ نمرہ خان کی بھانجیوں کی سالگرہ تھی۔

اداکارہ نمرہ خان نے اپنی بھانجیوں کی پیدائش کے وقت کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل کی ہی بات لگتی ہے کہ جب یہ دونوں ننھی پریاں اِس دُنیا میں آئی تھیں۔‘’خالہ کی جان آپ دونوں کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کی خالہ آپ سے بہت محبت کرتی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اداکارہ  شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ یہ پریوں کی ایک خوبصورت جوڑی ہے۔دوسری جانب مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی یہ تصاویر دیکھ چکی ہے، اپنے انسٹاگرام پر  22 گھنٹے قبل شیئر کی گئیں پوسٹ کو اب تک 90 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

View this post on Instagram

It was jux yesterday tht u were so teeny tiny...... #timeflies #myadorable #khalalovesyou happy birthday my babies

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں برس ہی کورونا لاک ڈاؤن کے دنون میں نکاح کرلیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے  نکاح کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اپنے  نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ نمرہ احمد نے شوہر راجا افتخار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ، میرا  نکاح ہوگیا، آپ سب کی دعاوں اور مثبت رویے کی ضرورت ہے۔

  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور سسرال والوں سے بہت پیار کرتی ہیں، نمرہ کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شادی کی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ کے شوہر راجہ افتخار اعظم لندن میں پولیس آفسر ہیں۔ 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer