ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ اپوزیشن کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

متحدہ اپوزیشن کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں آج چئیرنگ کراس پر شام ساڑھے پانچ  بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا، صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف جبکہ پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام ( ف) اور اے این پی کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج  پچیس جولائی کو یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن ملک بھر میں احتجاجی جلسے کر رہی ہے جبکہ لاہور میں مسلم لیگ ن متحدہ اپوزیشن کےاحتجاجی جلسہ کی میزبانی کر رہی ہے اس سلسلے میں مال روڈ پر جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لئےگئے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ کے پیش نظر حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے گھروں، دفاتر میں چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ لیگی کارکن شیخ فرخ کوگرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے لیگی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد کو مال روڈ پرلایا جائے جبکہ لیگی رہنمانے کارکنوں کے گھروں پرپولیس کے چھاپوں کی مذمت بھی کی، رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود کہتے ہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا، حکومت کی ناجائز سپورٹ کرنے والے افسران کی بھی لسٹیں بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہورپولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے آج مال روڈ پر ہونیوالے احتجاج کو روکنے کے لیے متحرک کارکنوں کو حراست میں لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ لاہور پولیس ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے متحرک کارکنوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رات گئے کریک ڈاون کیا جائے گا، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن کو احتجاجی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ شہر کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے مختلف علاقوں سے کنٹینرز پکڑ کر مال روڈ پرپہنچا دیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer