ویب ڈیسک : چشمی روڈ پر ڈومیل پولیس موبائل وین پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔
پولیس حکام کے مطابق چشمی روڈ پر پولیس موبائل وین پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، گاڑی میں ایس ایچ او صدر نواز خان بھی تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانہ میریان کی حدود میں خیسور رابطہ پل بارودی مواد سے اڑا دیا۔
یاد رہے کہ 12 جنوری کو بنوں میں پولیس نے تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا تھا۔ شر پسندوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی تھی پولیس کے بہادر جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر وہ فرار ہوگئے تھے۔