ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں کل سے برف باری کا نیا سپیل؛ الرٹ جاری

مری میں کل سے برف باری کا نیا سپیل؛ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی : مری میں برفباری کے نئے سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا، جس کے تحت کل (26 تاریخ) سے ایک اور برفباری کے سپیل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

مری میں سوموار دن کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے وقت برفباری کے امکانات بڑھ گئے۔ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت دوبارہ نقطۂ انجماد سے نیچے گر سکتا ہے۔ برفباری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، مختلف مقامات پر 13 فیسلٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ 

سیاح انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں، دورانِ سفر گاڑیوں کی فوگ لائٹس آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سنو چین، گرم لباس اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ احتیاط سے سیاح برفباری کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔