(ویب ڈیسک)ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے معمولات زندگی بُری طرح متاثرہوئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 48 ڈگری تک گر گیا ہے اور لوگ بجلی کے بغیر گھروں میں محصور ہیں۔برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر امریکہ میں تباہی مچائی ہے۔ کئی ریاستوں میں کئی دنوں تک بجلی فراہمی منقطع رہنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر امریکہ میں تباہی مچائی ہے۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں کئی دنوں تک بجلی فراہمی منقطع رہنے کا خدشہ ہے۔ شدید برفباری کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ تقریباً 180 ملین افراد یا امریکی آبادی کے 40 فیصد سے زیادہ کو گھروں کے اندر رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ نیو میکسیکو سے نیو انگلینڈ تک برفانی طوفان کا الرٹ نافذ ہے۔ ٹیکساس کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے ڈیلاس کے شمال میں برف سے ڈھکی شاہراہوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔ رات بھر شمالی ٹیکساس سے ٹکرانے والی یخ بستہ ہوائیں ہفتہ کے روز ریاست کے وسطی حصے کی طرف بڑھ گئی۔ ٹرانسپورٹ ایجنسی نے تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ حالات ایسے ہیں۔ مسیسیپی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان اسکاٹ سیمنز نے کہا کہ مسیسیپی کی کاؤنٹیوں کے تقریباً ایک تہائی حصے میں سڑکیں اور پل برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لٹل راک، آرکنساس، ہفتے کی صبح اولے اور برف کی زد میں آ گیا۔ یہ خطرناک حد تک سرد اور تیز ہوائیں پیر تک جاری رہیں گی۔ درجہ حرارت آئندہ چند دنوں میں گرے گا، سردی مائنس 12 فارن ہائیٹ (مائنس 24 سیلسیس) تک پہنچ جائے گی۔ ہفتہ کی صبح ملک بھر میں 95,000 سے زیادہ بجلی کی بندش کی اطلاع ملی، ان میں سے 36,000 ٹیکساس میں اور 10,000 ورجینیا میں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App