ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے؛ محسن نقوی 

پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے؛ محسن نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ۔ کھلاڑیوں نے بھی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت کی۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔  

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی موقف کے ساتھ ہیں۔

کپتان سلمان آغا ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ، عاقب جاوید ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر میڈیا، ڈائریکٹر کمرشل  اور  دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔