(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یجویندر چہل ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ چہل کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بگ باس سے مشہور ہوئی ایک حسینہ کے ساتھ نظر آئے ہیں، اس کے علاوہ چہل اور اس کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش نے ایک دوسرے ان فلو کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسپنر یجویندر چہل کی اپنی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ساتھ بریک اپ کی خبریں آئی ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔ اسی دوران اب چہل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بگ باس کی سابقہ کنٹیسٹینٹ ( contestant) شیفالی بگا کے ساتھ نظر آئے ہیں۔
اس ویڈیو میں یجویندر چہل اور شیفالی ڈنر ڈیٹ کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ شروع میں چہل نے اپنے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا، لیکن کیمرے کی نظر پڑنے کے بعد چہل نے اپنا چہرہ دکھایا۔ جبکہ شیفالی بگا مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ چہل کی زندگی میں ایک نئی لڑکی کی انٹری ہو گئی ہے۔
یجویندر چہل کو ان فالو کرنے کے بعد آر جے مہوش نے اپنے انسٹاگرام پر ایک کرپٹک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کسی کا نام لئےبغیر اپنی بھڑاس نکالی۔ ویڈیو میں مہوش نے کہا کہ آپ پہلے خود کو فکس کریں، تب کچھ ہو پائے گا۔ میں اس حالت میں نہیں ہوں کہ آپ کو سمجھا سکوں۔ اس ویڈیو کے بعد افواہیں اور بھی تیز ہو گئیں کہ شاید چہل اور مہوش کے رشتے میں واقعی دراڑ آ گئی ہے۔
اسی دوران شیفالی بگا کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد واضح ہو گیا کہ اب چہل اور مہوش کے درمیان کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال چہل اور دھنشری ورما کے درمیان طلاق کے بعد آر جے مہوش اچانک لائم لائٹ میں آ گئی تھیں۔ انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران چہل کے ساتھ اسٹیدیم میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کیلئے کھیلنے والے چہل کو میچ کے دوران مہوش کئی بار داد دیتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔