سیلفی لینے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

سیلفی لینے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں سیلفی لینے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندو میں پیش آیا جہاں  بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

مقامی پولیس کا بتانا ہےکہ یہ حادثہ کاکڑا کھو کے مقام پر ہوا جہاں دنیش لودھی نامی شخص اندور شہر سے اپنے تین دوستوں کے ساتھ آیا تھا۔

 پولیس کے مطابق دنیش لودھی کھائی کے قریب ایک درخت کے پاس کھڑے ہو کر سیلفی لے رہا تھا کہ اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ کھائی میں جاگرا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دنیش لودھی کی لاش کو کھائی سے نکالا۔