پولیس نے فواد چودھری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

پولیس نے فواد چودھری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا
سورس: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری اور سابق ایم پی اے چودھری ظفر بھی موجود تھے۔

پولیس نے احتجاج کرنے پر فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔

واضح رہےکہ فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔