چودھری پرویزالٰہی کے قریبی رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

Ch Pervaiz Elahi
کیپشن: Ch Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-25/news-1674633525-1109.jpg

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے رشتہ دار وجاہت الٰہی اور موسی الٰہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-25/315330_7909334_updates.jpg

پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان ے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کوغائب کرنے کی گفتگوکی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔