فواد چوہدری کی اسلام آباد منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ منظور، میڈیکل کرانے کا حکم

فواد چوہدری کی اسلام آباد منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ منظور، میڈیکل کرانے کا حکم
کیپشن: Fawad Chaudhary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:لاہورکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-25/news-1674628023-7150.jpg

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے  کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا   راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فواد چوہدری کو میڈیکل کے بعد اسلام آباد روانہ کیا جائے۔عدالتی حکم کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر روانہ ہوگئی۔