شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر۔۔۔ ‏آسٹریلین ٹیم کی دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر۔۔۔ ‏آسٹریلین ٹیم کی دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: ‏کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی،  ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف سیریز میں دورہ پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے شامل نہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے  دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئیں  ۔ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف سیریز میں دورہ پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے شامل نہیں۔   کوچ جسٹن لینگر اور دیگر اسٹاف بھی دورے کی تیاریوں کے لیے چھٹیاں لے گا ۔ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے درمیان سیریز کے معاملات پر رابطے جاری ہیں

 آسٹریلین میڈیا  کے مطابق دونوں بورڈز  کوروناکی صورتحال کے باعث ٹیسٹ سیریز ایک ہی مقام پر کھیلنے پر غور کررہے ہیں ۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے فروری کے آخرمیں دورہ پاکستان پر آنا ہے،کرکٹ آسٹریلیا دورہ پاکستان کے لیے مکمل ٹیم پاکستان بھجوائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے، اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس اقدام کی وجہ صحت اور سیکیورٹی ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا جھے رچرڈسن کے علاوہ فل ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر کام کر رہا ہے، مچل اسٹارک دورہ پاکستان کا اشارہ دے چکے ہیں اور اس کے لیے وہ بھارتی لیگ سے دستبردار بھی ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملٹی فارمیٹ میں شامل بعض کرکٹرز ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کر سکتے ہیں ، بعض کرکٹرز دورۂ پاکستان کے حوالے سے آرام دہ نہیں ہیں ۔

جھے رچرڈسن بھی دورۂ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ، کرکٹ آسٹریلیا انہیں صحت کی ری ہیب کے لئے آرام دے گا،دورہ پاکستان کے لئے کرکٹ آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ کا اعلان چند دنوں میں کرے گا۔