ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے 8 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

سرکاری سکولوں کے 8 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کر دیا،لاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں کےمختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرنےسےلاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔گورنمنٹ گرلز سکول رائیونڈ 2 اور گورنمنٹ بوائز سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاون میں ایک اور ایل جی ایس جوہرٹاون میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

کورونامثبت آنیوالےاساتذہ میں شامین رمضان ، تسلیم اکرم،حذیفہ شاہد،اشرف ہدایت شامل ہیں۔شعیب اصغر،فضل احمد،ثقلین مصطفی اورماریہ حفیظ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔مذکورہ اساتذہ کو سکول سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔محکمہ صحت نےمذکورہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب شہر میں کورونا کے وارجاری ہیں،کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا،24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید367 نئے مریض سامنے آگئے،شہر میں کورونا کیسز کی تعداد77 ہزار568 تک پہنچ گئی،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1823 ہو گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer