جنت مرزا پرقسمت مہربان،ایک اور اعزازحاصل

جنت مرزا پرقسمت مہربان،ایک اور اعزازحاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا کی اپنی تصاویراور ویڈیوز کی بدولت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چھائی ہوئی ہیں، ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بارے انہوں اپنی پروفائل تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کے پاکستان میں مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ان کی تصاویر، ویڈیوز کو پسند کیاجاتا اور چاہنےوالوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجاتا،فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ پاکستان میں ان کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔

 جنت مرزاکے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے پر 13 ملین ہوگئی،اس خوشی کااظہار کرتے جنت نے ایک انسٹاگرام پر کیا، ٹک ٹاک سٹار نےانسٹا اسٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ایک تحریر پوسٹ کرتے لکھا ’وہ آج جو کچھ بھی صرف اپنے مداحوں کی بدولت ہیں جس کے لیے وہ تمام چاہنے والوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔‘

واضح رہے انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں ۔20سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔پاکستان آنے کے بعد جنت مرزا نے اپنے کزن کی شادی انجوائے کی اور آج کل وہ اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer