(حسن خالد) کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاؤں میں سرکاری سکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں, بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاوں میں عرفان نامی شخص اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا،اس دوران کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے کے باعث ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو کاہنہ اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ بشری اور اسکا 8 سالہ بیٹا رحمان شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی لعشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ ماہ مرغزار کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی تھی، چھت گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگیا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ملبے کو ہٹا کر مزدور کی لاش کو نکالا، مکان کی دوسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی،ریسکیوٹیم کا کہناتھا کہ تین مرحلہ مکان تھا جس کی دوسری منزل پر کام جاری تھا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ورثا کی جانب سے کہاگیا تھا کہ وہ مزید اس پر کارروائی کریں گے۔
قبل ازیں شاہدرہ برکت ٹاؤن کے علاقےمیں دومرلے کےسنگل سٹوری مکان کی چھت گر گئی تھی،مکان مین جی ٹی روڈ کے ساتھ واقعہ تھا، حادثہ کا شکار ہونے والا مکان سڑک سے نیچے تھا،عینی شاہدین کے مطابق بارش کا پانی کھڑا ہونے سے کچے مکان کی دیوار گری جس کے بعد چھت زمین بوس ہو گئی۔کچے مکان کی چھت بھی کچی بنی تھی،جائے حادثہ کے اطراف میں بھی کچے مکانات تعمیر ہیں۔