ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف برادران کا کھیل ختم، اب پیپلز پارٹی کا دور ہے: قمرزمان کائرہ

شریف برادران کا کھیل ختم، اب پیپلز پارٹی کا دور ہے: قمرزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ گواہ ہے جس نے پی پی پی کے ساتھ ظلم کیا، وہ دنیا میں اس کا حساب دے کر ہی گیا۔ نواز شریف صاحب، جن کی گود میں آپ پروان چڑھے، انہوں نے ہی آپ کو بے در کر دیا۔ شریف برادران کا کھیل ختم، اب بس پیپلز پارٹی کا دور ہے۔

سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سکیم کماہاں میں 5 فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف صاحب، آپ نے پیپلز پارٹی کی قیادتوں پر جعلی مقدمے بنائے تھے، آج آپ خود عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔

پی پی پی رہنما نے واضح کیا  کہ شریف براداران کو ہمیشہ سپورٹ ملتی رہی، کبھی نوٹ تو کبھی ووٹ ملتے رہے۔ ان کو کبھی آر اوز الیکشن جتواتے تھے تو کبھی ایجنسیاں جتواتی تھیں مگر اب کی بار ایسا نہیں ہو گا، کیونکہ اب زرداری کی باری ہے۔

سینئررہنما چودھری منظور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پانچ ہزار جعلی پولیس مقابلے کرائے، جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ یہ الیکشن شہباز شریف اور عمران خان کا آخری اور بلاول کا پہلا الیکشن ثابت ہو گا۔اس موقع پر قمرزمان کائرہ نے 5 فروری کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے جیالوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔