زاہد چوہدری:شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بدستور موجود۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سات مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہوگئے۔ رواں سیزن سوائن فلو سے چار اموات جبکہ مختلف ہسپتالوں میں سینتیس مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔
شہر میں سوائن فلو کی لہر بدستور برقرار ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکٹرز ہسپتال میں تین ، گلاب دیوی ہسپتال میں دو ، سی ایم ایچ اور سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے ۔ لاہور میں رواں برس کے دوران سوائن فلو کا شکار چار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سینتیس مشتبہ مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔