ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع اور تحصیل سطح پر کشمیر کانفرنسز کی جائیں گی: سینٹر سراج الحق

ضلع اور تحصیل سطح پر کشمیر کانفرنسز کی جائیں گی: سینٹر سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:جماعت اسلامی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحصیل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کانفرنسز اور واک کا اہتمام کرے گی ۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اسلام آباد میں دلیر حکمرانوں کا ہونا ضروری ہے ،بزدل حکمران کشمیر آزاد نہیں کراسکتے۔

سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں حریت کانفرنس کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کشمیریوں کو یقین دہانی کرائی کہ پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، ضلع اور تحصیل سطح پر کشمیر کانفرنسز کی جائیں گی ،تین فروری کو بچوں کی واک، چار فروری کو یوتھ مارچ کیا جائے گا جبکہ پانچ فروری کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کے لئے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

سینٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، پاکستانی حکومت کشمیر کے حوالے سےریاستی پالیسی تشکیل دے اورسفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرکےکشمیر کے مسئلے کے لئے وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومتوں کے رویے نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ ایسے مزاکرات کو مسترد کر دیں گے جس میں کشمیریوں کی نمائندگی نہیں ہوگی۔