70لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے محروم رکھا گیا: مونس الہٰی

70لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے محروم رکھا گیا: مونس الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: ق لیگ کے رہنما چودھری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے ساز باز کر کے70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے محروم رکھنے کی سازش کی مگر سپریم کورٹ نے اسے ناکام بنا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی نے مسلم لیگ ق آسٹریا کی صدر اوریورپ میں پارٹی کی سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر سمیرا رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ تارکین وطن سپریم کورٹ کے اس حکم کے تحت اور آئندہ انتخابات کے بعد پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں مزید بہتر کردارادا کریں گے۔

اپنی گفتگو میں مونس الٰہی نے سمیرا رحمن کو یاد دلایا کہ ان کے خاندان نے تارکین وطن پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے ماضی میں کئی تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے بطور وزیر اعظم غیر ممالک میں انتقال کرگئے، پاکستانیوں کی میّتوں کو پی آئی اے سے مفت وطن لانے کا حکم جاری کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں وطن سے دور پاکستانیوں کیلئے کئی انقلابی فیصلے کئے۔ یورپ میں پاکستان مسلم لیگ کے فیس بک پیج کے اجراء کے موقع پر مونس الٰہی نے سمیرا رحمن کو یورپ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کو مبارکباد کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔