ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پیک مخالفین پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے: عبدالعلیم خان

سی پیک مخالفین پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے: عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے مخالفین پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، سی پیک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، ہر صورت حفاظت کریں گے۔

تفصیلات  کے مطابق عبد العلیم خان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دہرانے نہیں دیں گے۔ ریاستوں کے درمیان دوستیاں اور دشمنیاں مفادات کی بنیاد پر ہوتی ہیں، چین بہترین ہمسایہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین نے کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک نئی نسل کی امانت ہے۔ رہنماپی ٹی آئی کا کہناتھا کہ امریکہ سے دشمنی نہیں لیکن دوست چننے میں کوئی مشورہ نہ دے۔ افغانستان میں امن کیلئے چین کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے، مودی کے یاروں کو شکست ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے مفاد کے خلاف کوئی معاہدہ یا اتحاد نہیں ہو سکتا ۔