چڑیا گھر کی پارکنگ فائدے کے بجائے خزانے پر بوجھ بن گئی

چڑیا گھر کی پارکنگ فائدے کے بجائے خزانے پر بوجھ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) چڑیا گھر کی پارکنگ فائدے کے بجائے خزانے پر بوجھ بن گئی،انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ، پارکنگ کی نیلامی متعدد بار ناکام ہوئی، پارکنگ کی نیلامی نہ ہونے کے باعث چڑیا گھر کو سوا کروڑ روپے سالانہ نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر کی پارکنگ کا نظام گزشتہ سال جولائی سے انتظامیہ خود چلا رہی ہے، زرائع کے مطابق ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر من پسند افراد کو نوازنا چاہتے ہیں، ڈائریکٹر غیر متعقلہ افراد کو ٹھیکہ دینا نہیں چاہتا، پارکنگ کی نیلامی کی اب تک 6 ناکام بولیاں ہو چکی ہیں۔

پارکنگ کا نظام چلانے کے لئے انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کر لیا ہے، جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم اور سیکیورٹی گارڈ پرچیاں کاتٹے نظر آتے ہیں۔شیر کے آنے والے سیاح بھی شکوا کناب ہیں ان کا کہنا تھا کہ آخر کار ڈائریکٹر چڑیا گھر کو کب  پسندیدہ ٹھیکہ دار ملے گا؟؟

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کی توجہ پارکنگ پر مبزول ھے اور معصوم جانور خدا کے سہارے چھوڑ دیئے گئے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر کئی جانور بیمار اورہلاک ہوچکے ہیں۔