(علی اکبر) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ایک گھنٹہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ مسلم لیگ نون کی کشمیر میں کس قسم کی پالیسی ہونی چاہیئے؟ اس پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔