(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا الاؤنس کارکردگی سے مشروط کر دیا، کارکردگی پر پورا اترنے والے اے ای اوز کو 25 ہزار الاؤنس ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو سکولوں کی انسپکشن کے لیے ماہانہ 25 ہزار روپے دیا جاتا تھا جسے اب روک دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب صرف انہیں اے ای اوز کو انسپکشن الاؤنس دیا جائے گا جن کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ غیر سرکاری این جی اوز اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ای اوز کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا، معیار پر پورا اترنے والے اے ای اوز کو 25 ہزار الاؤنس ملے گا۔
یادرہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو انسپکشن الاؤنس تنخواہ کے علاوہ اضافی طور پر دیا جائے گا۔