سٹی42:زینب کے قاتل عمران کا پہلا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔ ملزم نے کہا کہ وہ والدین سے ملانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا۔بچی باربار پوچھتی رہی کہاں جارہے ہیں؟
معصوم زینب کے قاتل عمران کے اعترافی بیان کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ملزم عمران علی نے اپنے اعترافی بیان میں واضح طور پر کہا کہ زینب کو والدین کا بتا کر ساتھ لے گیا تھا۔ ملزم کا تفتیشی ٹیموں کو کہنا تھا کہ معصوم زینب کو والدین سے ملوانے کا بہانہ بنا کر اغواء کیا جبکہ بچی باربار پوچھتی رہی کہاں جارہے ہیں؟ جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ وہ راستہ بھول گیا ہے اوراندھیرا ہو گیا ہے۔ دوسرے راستے سے چلتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم عمران علی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اس کو آج پیش کیا گیا جہاں سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کے احکامات دیئے گئے