ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزراء اور بیوروکریٹس کیلئے ایک ارب 14 کروڑ روپے کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 وزراء اور بیوروکریٹس کیلئے ایک ارب 14 کروڑ روپے کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  حکومت پنجاب نے رواں سال وزراء اور بیوروکریٹس کیلئے ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کے لئے گاڑیوں کی خریداری پر سفارشات حکومت کو پیش کر دیں جس میں پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔

ذرائع محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق کابینہ کے لئے ایک لینڈ کروزر، دو ہیول ون پوائنٹ فائیو، 5 گرینڈی الٹس، 10 ٹویوٹا الٹس اور 10 ٹویوٹا یارس شامل ہیں۔ 2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف فور بائے فور ڈالے بھی خریدے جائیں گے، بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انسپکشن ٹیم کے لیے 30 ڈبل کیبن ڈالے، 11 یارس اور 3 الٹس گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔ انسپکشن ٹیم کے لئے گاڑیوں میں سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا۔