ملک اشرف : ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت تہوار کے مختلف واقعات کے دوران 17 افراد ہلاک ہونے کے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار وکیل کو جواب لاجواب کے لئے مہلت دے دی۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی تو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بسنت پر مختلف واقعات میں ہلاکتیں افراد کرنٹ لگنے اور چھتوں، درختوں سے گرنے سے ہوئیں ہیں. رپورٹ کے مطابق 12 افراد چھت سے اور 2 درخت سے گزرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں. درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ بسنت پر جو لوگ ڈور پھرنے سے لوگ جاں بحق ہوئے ان کی تعداد نہیں بتائی جا رہی. اس کے علاوہ زخمی یونے والوں کے حوالے سے بھی مفصل رپورٹ پیش نہیں کی گئی. عدالت نے بسنت پر ہونے سرکاری اخراجات کی تفصیل کیلئے درخواست پر پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور درخواست گزار وکیل کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جواب کی کاپی فراہم کرنے اور انہیں جواب لاجواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔