ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں جرائم کافی حد تک بڑھ گئے،بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ،متاثرہ خاتون کا موقف  اختیار کیا کہ  کم از کم 7 افراد نے ایک ایک کر کے اس کیساتھ  زیادتی کی اور پھر اسے 10ہزار روپے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

 متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروپ نمودار ہوا، جنہوں نے گاڑی میں سے دونوں کو نکالا اور چاقو کی نوک پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

  رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے،پولیس  کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2 ملزموں کی شناخت کی ہے ۔

 پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سبول داس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں سلچر شہر کے ہی رہائشی ہیں۔

 متاثرہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔