ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری کی آمد، چیف جسٹس سے ملاقات

لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری کی آمد، چیف جسٹس سے ملاقات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈی ہاؤسنگ عمر فاروق علوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران نئی زیر تعمیر عدالتوں اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور ایم ڈی ہاؤسنگ نے نئی 11 منزلہ زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

لاہور میں جوڈیشل ٹاور کے قیام سے متعلق بھی چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا، جبکہ نئی تعمیر ہونے والی عدالتوں کو عدلیہ کے حوالے کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کے قیام سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مختلف نوعیت کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔