ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تاریخ میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ

 تاریخ میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: تاریخ میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 امیدواروں کی جوابی کاپیاں سکین کر کے چیک کی جائیں گی تاکہ نتائج میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے تقریباً 10 لاکھ امیدوار آٹھویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سوالیہ پیپرز کی ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو صوبے کے تمام اضلاع تک پیپرز پہنچائے گا۔

پیپروں کی کولیکشن متعلقہ اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ صوبہ بھر کے اسکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان ایک ماہ بعد 9 اپریل کو کیا جائے گا۔

اس امتحان میں صرف چار مضامین اردو، سائنس، انگریزی اور حساب شامل ہوں گے جبکہ دیگر مضامین کا امتحان متعلقہ اسکول انتظامیہ خود لے گی۔