راؤ دلشاد: شہزاد نذیر سندھو کو چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی تعینات کردیا گیا
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شہزاد نذیر سندھو کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا،شہزاد نذیر سندھو 3برس تک بطور چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فرائض سرانجام دینگے
شہزاد نذیر سندھو کیلئے کمپنیز ریگولیشنز کے تحت ڈائریکٹرز ٹریننگ کورس مکمل کرنا لازم ہوگا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
