ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ٹرین بند کی ، ایک ٹرین چلا دی

Pakistan Railways, Shah Hussain Express, Sir Syed Express, Lahore=Karachi Train service
کیپشن: لاہور اور کراچی کے درمیان ایک ترین گزشتہ روز بند ہوئی، ایک ٹرین آج چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے کا سب سے زیادہ باکفایت ذریعہ ہے۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور سے کراچی کیلئے شاہ حسین ایکسپریس بحال کر دی گئی۔ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس بند کر دی ہے۔ آج اطلاع ہے کہ ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان شاہ حسین ایکسپریس بحال کر دی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے اکانومی کلاس کا کرایہ 4ہزار روپے رکھا ہے جب کہ اےسی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ ساڑھے 7 ہزار روپے ہو گا۔

گزشتہ روز سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے شاہ حسین ایکسپریس کا معائنہ کیا اس دوران ڈی ایس ریلوے لاہور محمدحنیف گل سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی تمام کوچز اور تمام کلاسز کا تفصیلی معائنہ کیا، کوچز کی خوبصورتی، معیار سمیت صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران لائٹنگ، فینز اور دیگر سفری سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی ای اوپاکستان ریلوےعامرعلی بلوچ نے کہا کہ مسافر پاکستان ریلوے کا سرمایہ ہیں مسافروں کوبہترین سفری سہولت فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔