سٹی42 : حکومت نے رمضان شریف کے دوران ماڈل بازاروں کی بجائے ضرورت مند شہریوں کو امدادی پیکیج براہ راست فراہم کرنے کے ساتھ محدود نوعیت کی فئری پرائس شاپس کھلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ عوام کو صرف نگہبان پیکج کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا، ہر سال ماڈل بازاروں میں فیئر پرائس سٹالز قائم کئے جاتے تھے،شہریوں کو اشیا خورونوش 30 سے 40 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کے عوض وہاں سٹال لگانے والوں کو سرکاری خزانہ سے امدادی رقم (سبسڈی) دی جاتی تھی۔
اسں سال چند سٹالز پر آڑھتی ریٹس پر اشیا خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ،مارکیٹ کمیٹی منڈی سے آڑھتی ریٹ پر اشیاء خرید کر ماڈل بازاروں کو فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی
ماڈل بازاروں میں بیسن اور دال چنا بھی ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہوں گے،چینی 130 روپے فی کلو، ایک فرد زیادہ سے زیادہ 5 کلو خرید سکے گا،ماڈل بازاروں میں آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا، فلور مل کا نمائندہ تعینات کیا جائے گا۔
چکن مقررہ ریٹ سے 15 روپے فی کلو، انڈے مقررہ ریٹ سے6 روپے فی درجن سستے دستیاب ہونگے