ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول مالک سے بھتہ مانگنے والوں کی شناخت ہوگئی ، پولیس اشتہاری ملزموں  کو پکڑنے میں ناکام  

سکول مالک سے بھتہ مانگنے والوں کی شناخت ہوگئی ، پولیس اشتہاری ملزموں  کو پکڑنے میں ناکام  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :سکول مالک سے بھتہ مانگنے والوں کی شناخت ہوگئی ، پولیس اشتہاری ملزموں  کو پکڑنے میں ناکام   ہے ۔

اسلام پورہ میں سکول مالک سے مبینہ 50لاکھ بھتہ مانگنے کا واقعہ پر پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کالا دائی والا کے 3بیٹے مبینہ طور پر بھتہ مانگنے ،فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہیں،تین اشتہاری بھائیوں نے جدید اسلحہ سے لیس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں،اسلام پورہ میں تینوں اشتہاریوں کے خلاف بھتہ خوری کے 3مقدمات درج ہو چکے ہیں ،50لاکھ بھتہ نہ دینے پربھتہ خوروں نے اے وی گرلز ہائی سکول پر فائرنگ کی تھی،پولیس نے پہلے 50 لاکھ بھتہ ،پھر رات گئے اندھا دھند فائرنگ کا بھی مقدمہ درج کیا
سی سی ٹی وی اور مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے،سکول مالکان  نے  پولیس حکام سے بھتہ خوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ، سکول انتظامیہ خرم دلاور خان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے پہلے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پھر فائرنگ کر دی،بھتہ خوروں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، پولیس بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے تحفظ فراہم کرے