ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ کے احاطہ میں شہری نے خود کو آگ لگا لی

لاہورہائیکورٹ کے احاطہ میں شہری نے خود کو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ کے سینیئرجج کی عدالت سے ایک شخص باہر آیا اور احاطہ ہائیکورٹ میں اس نے خود کو آگ لگالی۔ شہری نے آگ لگانے کے بعد یہ کہتا رہا کہ اسے انصاف نہیں ملا اسے انصاف چاہیے۔

ہائیکورٹ میں ڈیوٹی پرموجود پولیس انسپکٹرعظمت بخاری، عقیل کانسٹیبل سمیت دیگر اہلکاروں نے اس پرپانی پھینکا اورچادرڈالی،جھلسے ہوئے شخص کو بچانے کیلئے آگ بجھانے والےآلہ کا استعمال بھی کیا گیا اورریسکیو اہلکارفوراً طبی امداد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔

خودسوزی کی کوشش کرنیوالے شخص کا نام آصف جاوید ہے اورنیسلے کمپنی کبیروالا پلانٹ میں ملازم تھا، کمپنی نے آصف سمیت متعدد ملازمین کو یونین سرگرمیوں پر نکال دیاتھا۔

لیبرکورٹ نے ان ملازمین کو بحال کرکے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا، نیسلے کمپنی نےفیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، ہائیکورٹ میں 5سال سےکیس زیرسماعت ہے،بروقت فیصلہ نہ ہونے پر آصف دلبرداشتہ ہوگیا۔