ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات، خواتین کی گھروں سے دور تعیناتیوں پر پنجاب ٹیچرز یونین کا اہم ردعمل

میٹرک امتحانات، خواتین کی گھروں سے دور تعیناتیوں پر پنجاب ٹیچرز یونین کا اہم ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:میٹرک امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور تعیناتیاں،پنجاب ٹیچرز یونین نے امتحان میں شفافیت کیلئے چیئرمین منسٹر ٹاسک فورس کو خط لکھ دیا۔
 پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ امتحانی عملہ کو گھروں کے قریب تعینات کیا جائے,انکا کہنا تھا کہ سولہ کلومیٹر سے دور تعیناتی پر ٹریول الاونس دیا جائے۔

رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ خواتین اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔امتحانی معاوضہ میں سو فیصد اضافہ کیساتھ ایک ماہ میں ادائیگی ممکن بنائی جائے۔

رانالیاقت علی نے مزید کہا کہ سرکاری اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار پر یکطرفہ کارروائی نہ کی جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپروائزری اور مانیٹرنگ سٹاف کے ساتھ امتحانی مراکز میں پولیس کا داخلہ بند کیا جائے۔