ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی  ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی

 کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی  ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوستی کو محبت میں بدلنے والی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان  اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد منعقدہ رخصتی کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی  رخصتی کی  ویڈیو شیئر کی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ۔اس تقریب کی ویڈیوکبریٰ خان نے "میری چھوٹی سی رخستی میری چھوٹی سی دنیا کے ساتھ" کے کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے.

 ویڈیو  کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھی فنکاروں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں جہاں پُر تعیش ہوٹل کی دلکش سجاوٹ کو دکھایا گیا وہیں کبریٰ خان کو تیار ہوتے اور ایونٹ میں انٹری دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔کبریٰ خان نے اپنی رخصتی  میں ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ پہنا جس کے ساتھ خوبصورتی سے دوپٹہ سر سے اوڑھا۔کبریٰ خان کا یہ لُک فیشن کے متوالوں کی جانب سے بھی بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور ’رخصتی کب ہوئی؟‘ جیسے سوال کا جواب پا کر فینز بھی مطمئن ہوچکے ہیں لیکن متعدد فینز یہ تنقید کرتے دکھ رہے ہیں کہ جب نکاح اور رخصتی دونوں ہی مکے میں ہوچکے تھے تو کراچی آکر مایوں کرنے کی وجہ کیا تھی؟ 

یاد رہے کہ اداکارہ  کبریٰ خان اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے تو ہر زبان زدِ عام تھے ہی لیکن 2025 کے آغاز سے دونوں کی شادی کے چرچے ہوتے دکھے۔دونوں طویل عرصے سے گہرے دوست ہیں لیکن چند سال سے فینز کو یہ شک تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں لیکن اسٹار جوڑی اس بات کو قبول نہیں کر رہی تھی۔شادی کی تاریخ قریب آتی دیکھ کر دونوں نے 6 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اپنی جلد شادی کا اعلان کردیا لیکن تاریخ نہیں بتائیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی سے کیا گیا جس کے بعد اسٹار جوڑی اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ مکّہ روانہ ہوگئے جہاں 12 فروری کو خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ 19 فروری کراچی میں سب سے پہلے دونوں کے مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد 20 فروری کو منعقدہ شیندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسٹار جوڑی کے شیئر کرنے سے پہلے ہی متعدد ذرائع سے وائرل ہوتی دکھیں۔