ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے پیش نظر موٹروےپولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

بارش کے پیش نظر موٹروےپولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ترجمان موٹروےپولیس نے کہا لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر بارش ہورہی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 3 پر لاہور سے سمندری ، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی بارش ہے،رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بادل برس رہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ہے،بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے، بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں, اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

دوسری جانب شہر لاہور میں بارشوں کا طاقتور سپیل جاری ہے، شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، یخ بستہ ہواؤں سے شہر کا موسم سرد ہو گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان ا ٓنکھ مچولی جاری رہے گی۔