سلمان خان معروف فلمساز سنجے بھنسالی سے ناراض ہوگئے

سلمان خان معروف فلمساز سنجے بھنسالی سے ناراض ہوگئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے اپنی ناراضی کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ روز اپنا 61واں جنم  دن منایا،تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں میزبان نے سلمان خان سے سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق سوال پوچھا کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے بہت سے لوگوں کو ناراض کردیتے ہیں۔

اس پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ اوروں کا تو پتہ نہیں لیکن سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے ناراض کیا ہے، میں نے ان کو 2 ہٹ فلمیں دیں لیکن انہوں نے اپنی اگلی فلم میں مجھے چھوڑ کر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا۔

سلمان خان کے مسکراہٹ سے بھرپور انداز میں دیے گئے اس جواب پر میزبان سمیت پورےہال نے تالیاں بجائیں۔

اس ویڈیو پر سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کے مداحوں نے خوب تبصرے کیے، ایک نے کہا کہ ’کوئی کچھ بھی کہے، اسے صاف گوئی کے پورے نمبر ملیں گے‘، ایک اور نے کہا کہ ’بھائی جان کا تبصرہ مزاح سے بھرپور ہے لیکن بات حقیقت ہے‘، ایک اور نے لکھا کہ ’وہ کیوں کہ ٹاپ پر ہے، اس لیے اسے کسی کی پرواہ نہیں‘۔

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا، جن میں سلمان خان، ایشوریا رائے بچن، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان اور دیگر شامل ہیں۔