غزہ:اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ،14 معصوم بچوں سمیت مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

 غزہ:اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ،14 معصوم بچوں سمیت مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے دیر البلح میں وحشیانہ بمباری نے چار ماہ کے یاسر کی بھی جان لے گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے شیرخوار یاسر سمیت 14 معصوم بچوں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر دوہرا معیار رکھنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مغربی رہنماؤں کو خون کے پیاسے بھیڑیے قرار دے دیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا انسانی حقوق کےعلمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نےغزہ میں بمباری بند کرنے کی قرارداد کو ڈھٹائی سے ویٹو کردیا، مغربی رہنما اوپر سے مہربان لیکن اندر سے خون کے پیاسے بھیڑیے ہیں۔

ادھر ماہ رمضان میں مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی منصوبے پر حماس نے اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے پیرس میں ہونے والی بات چیت میں 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتوں کے وقفے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا ماہ رمضان سے پہلے غزہ سے متعلق معاہدہ کروانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس میں امریکا، اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، پیرس مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔